Surah Yaseen
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
یٰسٓ
(یٰس)وَالْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِ
قسم ہے حکمت والے قرآن کی۔اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ
کہ بے شک آپ (ﷺ) رسولوں میں سے ہیں۔عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ
(اور) سیدھے راستے پر ہیں۔تَنْزِیْلَ الْعَزِیْزِ الرَّحِیْمِ
(یہ قرآن) غالب اور رحمت والے (اللہ) کا نازل کیا ہوا ہے۔لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّا اُنْذِرَ اٰبَاؤُهُمْ فَهُمْ غٰفِلُوْنَ
تاکہ آپ ایسے لوگوں کو ڈرائیں جن کے باپ دادا کو نہیں ڈرایا گیا، تو وہ غافل ہیں۔لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰۤی اَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
ان میں سے اکثر پر بات ثابت ہو چکی ہے، پس وہ ایمان نہیں لائیں گے۔اِنَّا جَعَلْنَا فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ اَغْلٰلاً فَهِیَ اِلَی الْاَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُوْنَ
بیشک ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال رکھے ہیں جو ان کی ٹھوڑیوں تک ہیں، سو ان کے سر اوپر اٹھے ہوئے ہیں۔وَجَعَلْنَا مِنۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ سَدًّا وَّمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ
اور ہم نے ان کے آگے اور پیچھے ایک پردہ ڈال دیا ہے، اور ہم نے ان کی آنکھوں پر پردہ کر دیا ہے، پس وہ دیکھ نہیں سکتے۔وَسَوَآءٌ عَلَیْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ
اور ان کے لئے برابر ہے، آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں، وہ ایمان نہیں لائیں گے۔اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَّاَجْرٍ كَرِیْمٍ
آپ تو صرف اس شخص کو ڈرا سکتے ہیں جو نصیحت پر چلے اور بے دیکھے رحمٰن سے ڈرے، پس اسے مغفرت اور بڑے ثواب کی خوشخبری دے دیجئے۔اِنَّا نَحْنُ نُحْیِ الْمَوْتٰى وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَاٰثٰرَهُمْؕ وَكُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ فِیْۤ اِمَامٍ مُّبِیْنٍ
بیشک ہم ہی مردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ وہ آگے بھیج چکے ہیں اور ان کے نقوشِ قدم (سب کچھ) لکھتے ہیں اور ہم نے ہر چیز کو ایک واضح کتاب میں شمار کر رکھا ہے۔
.jpeg)
0 Comments