Surah Rehman

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

  • الرَّحْمَٰنُ
    رحمٰن

  • عَلَّمَ الْقُرْآنَ
    قرآن سکھایا

  • خَلَقَ الْإِنسَانَ
    انسان کو پیدا کیا

  • عَلَّمَهُ الْبَيَانَ
    اسے بات کرنا سکھایا

  • الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ
    سورج اور چاند ایک حساب کے مطابق چل رہے ہیں

  • وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ
    اور تارے اور درخت سجدہ کر رہے ہیں

  • وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ
    اور آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی

  • أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ
    تاکہ تم ترازو میں بے اعتدالی نہ کرو

  • وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ
    اور انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور ترازو میں کمی نہ کرو

  • وَالْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ
    اور زمین کو مخلوقات کے لیے بچھایا

  • فِيهَا فَاكِهَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الْأَكْمَامِ
    اس میں میوے ہیں اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشے ہیں

  • وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ
    اور غلے ہیں جن میں بھوسا ہوتا ہے اور خوشبودار پودے ہیں

  • فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
    پس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

  • خَلَقَ الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ
    اس نے انسان کو ٹھیکری کی طرح بجتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا

  • وَخَلَقَ الْجَانَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ
    اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا

  • فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
    پس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

  • رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ
    وہ دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا رب ہے

  • فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
    پس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

  • مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ
    اس نے دو سمندروں کو چھوڑ دیا کہ آپس میں مل جائیں

  • بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ
    ان کے درمیان ایک پردہ حائل ہے وہ حد سے نہیں بڑھتے

  • فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
    پس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

  • يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ
    ان دونوں میں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں

  • فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
    پس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

  • وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ
    اور سمندر میں بلند و بالا چلنے والی کشتیاں اسی کی ہیں

  • فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
    پس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

  • كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ
    جو کوئی زمین پر ہے فنا ہونے والا ہے

  • وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
    اور تمہارے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی رہے گی

  • فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
    پس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟